- سیدعالم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.قیامت قائم نہیںھوگی،یہاں تک کہ مال،دولت عام ھوجاۓگا،فتنے ظاہرھوںگےاورہرطرف ہرج ھوگا،پوچھا،ہرج کیاھے،فرمایا، کثرت سے قتل،قتل،قتل، ھوگا(سنن ابن ماجہ.ج2.حدیث4036)
- نبی کریم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.قیامت کےدن الله تعالی نزدیک لوگوںمیں سب سےبری منزل والاوہ انسان ھوگا جس نےکسی اورکی دنیاکی خاطراپنی آخرت کوبربادکردیا. (سنن ابن ماجہ.ج2.حدیث3955).
- سیدعالم[صلی الله علیہ وسلم]نےفرمایا.جب تک کوئی آدمی جلدبازی نہ کرےتواسکی دعاقبول ھوگی، عرض کی گئ وہ جلدی کیسےکرتاھے؟ فرمایاجب وہ یہ کہےکہ میں نےدعا کی تھی ابھی تک قبول نہیں ھوئی.[ابن ماجہ.ج2.حديث3842].
- سرکار مدینہ(صلی الله علیہ وسلم)نے ارشاد فرمایا.اپنے مال,ودولت کو زکوة کےذریعے بچاؤاوراپنی بیماریوںکاعلاج صدقہ کےذریعے کرواورمصیبت کا سامنا دعا اور گریہ وازاری کے ذریعےکرو. (طبرانی کبیر.جلد1.حدیث10194)
- نبی کریم(صلی الله علیہ وسلم)نے ارشادفرمایا.جوشخص اذان میں یااسکےعلاوہ میرا نام سنےاوراپنے انگوٹھوںکوچوم کرآنکھوں سے لگاۓ تووہ کبھی اندھانہ ھوگا.(تفسیرروح البیان.ج4.صفحہ649).آج ہی سے عمل کی نیت فرمالیں.
- (حدیث پاک)بنی اسرائیل میں1شخص200سال گناھوں میں مبتلا رہااورجب مرا تواسکی اس وجہ سےمغفرت کردی گئ کہ اس نے توریت شریف میں سرکار(صلی الله علیہ وسلم)کا نام پاک دیکھ کرچوم لیاتھا.(حلیةالاولیاء.ج4.حدیث4695)
- سرکار مدینہ(صلی الله علیہ وسلم)نے ارشاد فرمایا.الله تعالی فرماتا ھے.میںاپنےبندے کےاس گمان کے مطابق ھوتاھوں جووہ مجھ سے رکھتاھےاورجب مجھے یادکرتاھے تومیں اسکےساتھ ھوتاھوں.(صحیح بخاری.حدیث7405).
- نبی پاک (صلی الله علیہ وسلم) نے ارشاد فرمایا.مجھے اپنی امت پر جن چیزوں کا خوف ھے ان میں سے خوفناک چیز نفسانی خواہش اور لمبی امید ھے.(الکامل فی ضعفاء الرجال.جلد 6.صفحہ 316).
- نبی پاک(صلی الله علیہ وسلم)نے فرمایا.لوگوںپر ایک زمانہ ایساآۓ گاجب لوگ نفس کے غلام ھوںگے،نماز کوضائع کریں گے،رشوت عام ھوگی اورانسان حقیرسی دنیاکے بدلےدين بیچ دےگا،اسوقت سے بچنا.(المسندامام احمد.ج5.ص115
- (حدیث پاک) جیسے تم ھو گے ویسا ہی حکمران تم پر بھیجا جاۓ گا.(فردوس الاخبار.جلد2.حدیث4953).
- سرکارمدينہ(صلی الله علیہ وسلم)نے ارشادفرمایا.جس نےاپنےمسلمان بھائی کی خط(اہم چیز)کواسکی اجازت کےبغیر (کھول کر)دیکھا توبیشک اس نے جہنم میں دیکھا.(سنن ابی داؤد.جلد2.حدیث1485.صفحہ78).
- رحمت عالم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.جوشخص مسجدمیںاس لیےآیا،کہ نماز پڑھےگاذکرالہی کرےگا،بھلائی کی باتیںخودبھی سیکھےگااور دوسروںکوبھی سکھاۓگاتوایسا شخص الله کی راہ میںجہاد کرنےوالےکی طرح ھے.(حلیةالاولیاء. جلد6.حدیث7655).
- رحمت عالم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.(مفہوم).جس کے اولاد نہ ھوتو اسے چاہیے کےکثرت سے استغفار اور خیرات کرے ان شاءالله اولاد نصیب ھوگی. (المسند امام اعظم. کتاب الطب.صفحہ358).
- سید عالم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.گناھوں کی وجہ سے بندہ ملنے والے رزق سے محروم کر دیا جاتاھے.(المسند امام احمد.جلد8.صفحہ335).
- رحمت عالم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.جوانسان نیکی ھونےپرخوش ھو اوربرائی پرغمگین ھوتووہ کامل مومن ھے.(المستدرک.ج1.حدیث36.ص163)
- سرکار دوعالم (صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.عنقریب فتنےھوں گےاور صبح کوانسان مومن ھوگااور شام کوکافر ھوجاۓگاسواۓ اس شخص کےجسکو الله تعالی نےعلم دین کےساتھ زندہ رکھا.(صحیح مسلم.کتاب العلم.جلد7.ص374)
- سرکار دوعالم (صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.الله تعالی نماز کو طہارت اور پاکیزگی کےبغیراور صدقہ کو(سود،رشوت ،جوۓ)چوری کےمال سےقبول نہیں فرماتا.(سنن نسائی.ج2.حدیث2523.ص143).
- رحمت عالم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.جومجھ پر روزانہ500باردرودپاک بیجھےگاتووہ(الله کےسوا)کسی کا محتاج نہ ھوگا. (درة الناصحین.ج2.ص113).(درود پاک کی کثرت کریں ان شاءالله دونوں جہاںمیں بیڑا پارھوگا
- سيد عالم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.جب کوئی عورت خوشبو لگا کر کسی مجلس سے گزرتی ھے(تاکہ مرد اسکی طرف راغب ھوں)تو وہ زانیہ ھے.(جامع ترمذی.ج2.حدیث689.ص282).
- رحمت عالم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.جو شخص ایمان کی حلاوٹ محسوس کرنا چاہے تواسکو چاہیےکہ لوگوں سےمحض الله تعالی کی رضاکی خاطر محبت کرے. (المستدرک.جلد1.حدیث3.صفحہ15).
- سید عالم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.قیامت کی نشانیوں میں سے یہ بھی ھےکہ علم(دین)اٹھا لیا جاۓگا اور جہالت پھیل جاۓگی اور شراب نوشی،زنا عام ھوگا.(صحیح بخاری.کتاب الحدود.حدیث 6423.ص2497).
- رحمت عالم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.جب تم میں سےکوئی الله تعالی کی نعمتوں کی قدر جاننا چاہے تو اپنےسےکم نعمت والوں کودیکھے، زیادہ والوں کو دیکھے.(الذھد لابن مبارك حدیث 1433 صفحہ 502)
- سیدعالم(صلی الله علیہ وسلم)نےفرمایا. جوشخص40احادیث اس لیےیادکرےکہ میری امت کواسکی تعلیم دےگاتوالله قیامت کےدن اسےفقیہ عالم اٹھاۓگااورمیں اسکی گواہی دوں گااوراسکی شفاعت کرونگا.(شعب الایمان.ج7.حدیث1726)
- نبی پاک(صلی الله علیہ وسلم)نے فرمایا.مجھےزیادہ خوف اپنی امت میں اس بات کاھےکہ انکےپاس مال کی کثرت ھوجائیگی اوراسکےفتنہ میں مبتلاھوںگےاور آپس میںحسدکی وجہ سےایک دوسرےکوقتل کریںگے. (احیاءالعلوم.ج3.ص319).
- سيدعالم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.مفہوم.ایک وقت ایساآجاۓگاکہ لوگ نیکی کی دعوت دینا اور برائی سےمنع کرنا چھوڑ دیں گے ،اور لوگ نیکی کو گناہ اور گناہ کو نیکی سمجھنےلگیں گےاور الله تعالی انکو آزمائش ،و،مصیبت میں مبتلا کردےگا. (احیاءالعلوم.ج2.ص380).
- سيدعالم(صلی الله علیہ وسلم)نے1مرتبہ حضرت علی کو غمگین دیکھا،فرمایا. میں تمہیںغمگین پاتاھوں،اپنے گھرمیں سےکسی کوکہوکہ وہ تمہارےکان میں اذان کہے،کہ اذان غم،وپریشانی کودفع کرتی ھے.(مرقاة المفاتیح.ج2.ص149)
- سيدعالم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایاکھانےکوٹھنڈا کرلیاکروکیونکہ گرم کھانےمیں برکت نہیں.(المستدرک.ج5. حدیث7207.ص162)
- سيدعالم(صلی الله علیہ وسلم)کی بارگاہ میں1شخص نےڈکارلی،آپ نے فرمایا،ہم سےاپنی ڈکارکو دورکر کیونکہ جولوگ دنیا میں پیٹ بھرکر کھاتےہیں،قیامت کےدن وہ لوگ اسی قدر بھوکےھوں گے. (شرح السنہ.ج7. حدیث2944ص294).
- (حدیث پاک)جب تم سےکوئی گناہ ھو جاۓتوجلدی توبہ کرو،پوشیدہ گناہ کی پوشیدہ توبہ ،اعلانیہ گناہ کی اعلانیہ توبہ کرو.(الجامع الصغیر. ج1ص117).
- نبی کریم(صلی الله علیہ وسلم)نےغیب کی خبردیتےھوۓ ارشاد فرمایا.میری امت کی عمریں60 سے70سال کے درمیان ہیںاوربہت کم لوگ اس سےآگے بڑھیںگے.(ترمذی شریف.ج2.حدیث 1476ص641).
- نبی پاک(صلی الله علیہ وسلم)نے پیٹ کےبل لیٹنےسےمنع فرمایاکیونکہ الله تعالی اس طرح لیٹنےکوپسند نہیں فرماتا.
(ترمذی شریف.ج2 حدیث670ص276) - نبی کریم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.جس نےمجھ پر بلند آواز سےدرود پاک پڑھا،تو ہرپتھر، ڈھیلااورتری،و خشکی کی ہرچیز اسکےحق میںگواہی دےگی.(الحاوی للفتاوی للسیوطی. جلد2.صفحہ41).
- سیدعالم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.مفہوم.ایسا کام کرناجس سے لوگ توخوش ھوں گےمگر الله تعالی ناراض ھوتوایساکام کرناناجائزوحرام ھے.(مصنف ابن ابی شیبہ.ج12ص546). اےانسان وہ کام کرجسےکرنےسےرب راضی ھو.
- (حدیث پاک)جوشخص مصیبت کے وقت آیة الکرسی اور سورہ بقرہ کی آخری3 آیات پڑھے گا،الله تعالی اسکو اس مصیبت سےنجات عطافرماۓگا.(مدارج النبوة.جلد1. صفحہ301).
- سركار(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا مفہوم.جوقوم ناپ تول میںکمی کرے گی توالله تعالی انہیںمہنگائی اور پھلوںکی کمی میں مبتلاکردےگا،جوقوم وعدہ خلافی کرےگی توان پردشمنوںکو مسلط کردےگا.(قرة العیون.ص392).
- نبی کریم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.مفہوم.الله تعالی اگرکسی انسان کےذریعے كسى دوسرےانسان کونیک بنادےتویہ اسکےلیےدنیاکی تمام چیزوںسے بہترھے.(طبرانی.ج1حدیث994ص332).
- سیدعالم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.الله تعالی1 نیک مسلمان کی وجہ سےاسکےآس پاس کے100گھروں سے مصیبتوں اوربلاؤں کو دورفرمادیتاھے. (طبرانی.جلد3.حدیث 4080.ص129).
- نبی پاک(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.جب کوئی شخص مجھ پردرود پاک پڑھتاھےتو اسکی آوازمجھ تک پہنچ جاتی ھے. (جلاءلاافہام.ص63).
- سیدعالم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.مجھےتم میں سےسب سےناپسند باتونی اوربڑھاچڑھا کرباتیںکرنےوالے ہیں.(المسندامام احمد ج6حدیث17747).
- سیدعالم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.جب تم دیکھو کہ خدادنیامیں گنہگاربندےکووہ چیزیںدےرہاھے جواسےپسند ہیں تویہ خداکی طرف سےاسے ڈھیل دی جارہی ھے. (المسندامام احمد. ج6حدیث17313).
- نبی کریم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.الله تعالی جب کسی بندےسےبھلائی کا ارادہ کرتاھےتو اسکےگناہ کی سزا فوری طورپراسے دنیا میں ہی دےدیتا ھے.(المسندامام احمد. ج24.حدیث16806ص482).
- سیدعالم(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.جوشخص قبلہ کی طرف منہ کرکے تھوکےگاتو قیامت کےدن اس حال میں آۓگا کہ اسکا تھوک اسکی دونوں آنکھوں کےدرمیان ھوگا. (سنن ابی داؤد. ج1. حدیث3824.ص 505).
- نبی پاک(صلی الله علیہ وسلم)نےارشاد فرمایا.مفہوم.قیامت کےدن اس شخص کو بہت زیادہ ندامت ھوگی،جس نے دوسرےشخص کی دنیاکوبہتربنانےکی خاطراپنی آخرت کو بربادکردیا.(سنن ابن ماجہ.کتاب الدعا.حدیث3966).
This blog is all about Quran Surah, Quranic Verses, Islamic Quotes, Islamic Quotes About Love, Hadith, Hadith oF The Day, Sharia, What Is Sharia, Sunnah, Islamic Pillars in Urdu
Ahadees-e-Mubaraka
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment