- جب بھی دعامانگیں اسکےاول،و،آخر، 1باردرودپاک ضرور پڑھاکریں(حدیث پاک)میں ھےدعا آسمان وزمین کےدرمیان معلق رہتی ھےجب تک کہ آپ(صلی الله علیہ وسلم)پردرود نہ بیھج لیاجاۓ.(ترمذی شریف.ج4. ح2465.ص207).
- حضرت سیدناابوہریرہ (رضی الله عنہ) .فرماتے ہیں بندہ سجدے کی حالت میں الله عزوجل کے ذیادہ قریب ھوتاھے لہذا اس وقت کثرت سےدعا مانگا کرو.(لباب الاحیاء.صفحہ نمبر61).
- اے ابن آدم تجھے کیا ھوگیاھےتونے اپنی نمازوں،دعاؤں اوردیگرعبادتوں کوصرف پریشانی اورمصیبتوںکے وقت کےلیےہی رکھا ھواھے،تونے70ماؤں سے زیادہ پیار فرمانے والے رب کو صرف وقت پڑھنے پر یاد کرتا ھے.تجھےکیاھوگیاھے.
- الله تعالی نےموسی(علیہ السلام)کی طرف وحی فرمائی.بھلائی کی باتیںخودبھی سیکھواور دوسروںکوبھی سکھاؤ،میںبھلائی سیکھنےاورسکھانےوالوںکی قبروںکو روشن فرماؤںگاتاکہ انکوکسی قسم کا ڈرنہ ھو.(حلیةالاولیا.ج6.ح7622)
- حضرت سیدناشعیب (رضی الله عنہ) فرماتےہیں.جوشخص بےحیائی کی باتوں سےلذت اٹھاۓگا،قیامت کےدن اسکےمنہ سے پیپ اور خون جاری ھوگا.(اتحاف السادة.جلد9.صفحہ187).
- (اے کاش)جس طرح ہم دینووی مستقبل کو بہتر بنانے کےلیےبھاگ دوڑ کرتےہیں اسی طرح ہم اپنی آخرت کے مستقبل کو بھی بہتر بنانےکےلیےکوشش کرتے.
- الله تعالی نےدنیا سےارشادفرمایا ،اے دنیا،جوانسان میری عبادت کرے تو اسکی خدمت کر اورجو تیری خدمت کرے(میری عبادت نہ کرے)تو،تو اس سےاپنی خدمت لیتی رہ.(تفسیر روح البیان.جلد9.صفحہ373).
- حضرت عمر بن عبدالعزیز(رضی الله عنہ)فرماتےہیں.آپس میں ٹھٹھا مذاق نہ کیا کرو کیونکہ بعض اوقات ہنسی ہنسی میں ہی دلوں میں نفرت بیٹھ جاتی ھے. (کیمیاۓ سعادت.جلد2.صفحہ563).
- (توجہ فرمائیں) تفسیرروح البیان.ج4.ص166پرھےکہ.قوم لوط کی تباہ کاریوں میں سےیہ بھی تھا کہ یہ لوگ چوکوں میں بیٹھ کرآپس میں مذاق مسخری کیاکرتےتھے.آج سے بچنےکی نیت کرلیں،وقت کوفضول کاموں میںخرچ کرنےسے بچیں.
- داتاصاحب(رحمتہ الله علیہ)فرماتے ہیں.انسان کےلیے ناخن سےپہاڑ کھودناآسان ھےبا نسبت اسکےکہ وہ اپنی خواہش کےخلاف کرے. (کشف المحجوب.ص309).
- حضرت قتادہ(رضی الله عنہ)بیان فرماتے ہیں.علم دین کاکچھ حصہ جسےآدمی اپنے نفس کی اصلاح اور لوگوں کی اصلاح کرنےکےلیےحاصل کرےتوایساکرنا 1سال کی عبادت سےافضل ھے.(حلیة الاولیاء.جلد2.صفحہ 341).
- (ارشاد باری تعالی) سورہ شوری.آیت30.ترجمہ.تمھیں جومصیبت پہنچتی ھے،وہ تمہارے ہاتھوں کےکرتوت سےھےاوربہت سی خطائیں توالله معاف فرمادیتاھے.
- امام احمد ذہبی(رضی الله عنہ)1قول نقل فرماتے ہیں.کہ انسان سےنماز باجماعت کاچھوٹ جانااسکے کسی گناہ کی وجہ سےھوتاھے.(کتاب الکبائر.صفحہ53).
- (ارشاد باری تعالی) سورہ الفرقان.آیت 70.مگرجو توبہ کرے اور ایمان لاۓاور اچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو الله بھلائیوں میں بدل دےگا اور الله بخشنے والا مہربان.
- حضرت امام غزالی (رحمتہ الله علیہ) فرماتےہیں.بیشک موت کی شدت دنیاکی لذتوں کےمطابق ھے جس نےدنیامیں زیادہ لذتیں اٹھائیں تو اسےموت کی تکلیف بھی زیادہ ھوگی. (منہاج العابدین.صفحہ 94).
- حضرت زبیر(رضی الله عنہ)نے1شخص کودیکھاجورکوع میں جاتے،رکوع سےسر اٹھاتےوقت رفع یدین کررہاتھا،فرمایا،ایسا نہ کروکیونکہ حضور (علیہ السلام)نےیہ کام کیا،لیکن بعد میںترک کردیا. (عمد القاری شرح بخاری.جلد5ص273).
- (ارشاد باری تعالی) سورہ مائدہ .آیت2اورنیکی،وپرہیز گاری کےکاموںمیں ایک دوسرےکی مدد کرواورگناہ،وزیادتی کےکاموںمیںایک دوسرےکی مدد نہ کرو.
- حضرت امام شعرانی (رحمتہ الله علیہ) فرماتےہیں.نبی پاک (صلی الله علیہ وسلم) اوردیگرانبیاءکرام اپنی قبرانورمیں زندہ ہیںاوراذان واقامت کےساتھ نمازادا فرماتےہیں. (کشف الغمة جلد2. صفحہ 63).
This blog is all about Quran Surah, Quranic Verses, Islamic Quotes, Islamic Quotes About Love, Hadith, Hadith oF The Day, Sharia, What Is Sharia, Sunnah, Islamic Pillars in Urdu
Islamic Quotes, Tarjama Ayat-e-Qurani, Aqwal-e-Bazoorgan-e-Deen
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment