Ahkam-e-Shariat

  • (احکام شریعت)دورحاضر میں بیمہ پالیسی(انشورنس) کانظام ناجائزھےاس سےبچیں.مزیدتفصیلات کے لیےشرح صحیح مسلم،جلد5.صفحہ846. مطبوعہ فریدبک سٹال.کامطالعہ فرمائیں.
  • (احکام شریعت) عاشق،و،معشوق آپس میں ایک دوسرے کو جو تحائف دیتےہیں وہ رشوت،حرام ھےانکا واپس کرنا واجب ھےاور وہ ملکیت میں داخل نہیں ھوتے.اور حقیت میں یہ تحائف زنا کی رشوت ھے.(البحرالرائق.جلد6.صفحہ441).
  • (احکام شریعت)4 رکعت کی نماز پڑھ رھےتھےاور2رکعت کے قعدہ میں اتحیات پڑھ کرکھڑاھونا تھا مگربھول کر(اگراتنا درود.اللھم صل علی محمد)پڑھ لیایا اس سےزیادہ پڑھ لیاتوسجدہ سہو واجب ھوجاۓگا.(ردالمحتار.جلد2.ص657)
  • (احکام شریعت) مسجدکی ٹوپی پہن کرنمازپڑھنامکروہ ھے.(وقارالفتاوی.ج2ص239).
  • (احکام شریعت) بعض لوگ قربانی کےجانورکاخون برکت والاسمجھ کر گھرکے4کونوںمیں ڈالتےہیںیہ فضول کام ھے.
    افادات.(وقار الفتاوی. جلد2صفحہ524).

No comments:

Post a Comment