Islamic Question and Answers


Islamic Question and Answer

سوال : اکثر بَکرى، سبزیوں یا مکئى کے اوپر اللہ پاک کا نام یا سرکار صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا نام قدرتی طور پر لکھا ہوتا ہے ، ان کا کیا کرنا چاہیے ؟ کیابَکرى کو ذَبح کر دینا چاہیے یا سبزی کو کاٹ دینا چاہیے؟ 

جواب : اِن اَشیاء پر مُقَدَّس نام اکثر تو نہیں لکھا ہوتا، کبھى کبھار دیکھا جاتا ہے اور جب نظر آتا ہے تو لوگ اس کى زیارت کرتے ہیں ۔ اِن چیزوں کو عام طور پر لوگ کھاتے نہیں بلکہ اس کو سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہیں ۔  ایک دوسرے کو زیارت کرواتے ہیں اور اس کا اَدب کرتے ہیں ۔  البتہ اگر کوئی مُقَدَّس نام والی چیز کھا لے تب بھی کوئى حَرج نہیں ہے ۔  جیسے اگر ٹماٹر یا کسی اور سبزى پر مُقَدَّس نام آگیا تو اسے کھا سکتے ہیں ۔  بَکرى پر آگیا تو اس کو ذَبح کر سکتے ہیں ۔  

 مدنی مشورہIslamic Advice :

کھال کے ٹکڑے کی فریم بنا لی جائے
 پھر کھال کا وہ ٹکڑا جس پر واقعى مُقَدَّس نام لکھا ہوا ہو، کھینچ تان کر نہ بنایا گیا ہو ، کلیئر لکھا ہوا نظر آرہا ہو تو اب اس کى بے اَدَبى نہ کى جائے ۔  اتنا کھال کا ٹکڑا کاٹ کر فریم بنوا لیا جائے اور پھر گھر میں بَرکت کے لیے لگالیں ۔ کھال زندہ جانور کی نہیں کاٹنی بلکہ ذَبح کر کے اس کا گوشت اِستعمال کرلیں اور کھال کا وہ ٹکڑا جہاں اللہ یا رسول کا نام لکھا ہوا ہے اس کو اَدب کے ساتھ فریم کروالیں ۔  کھال خشک کرنے کے لیے نمک وغیرہ لگایا جاتا ہے ، ماہرین مشینوں کے ذَریعے بھی کرتے ہیں ۔  بہرحال اس کو فریم بنواکر ىا وىسے ہى گھر مىں آویزاں کر لیں کہ بَرکت کى چیز ہے ۔ اللہ پاک اور اس کے رسول صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کا نام قدرتى طورپر لکھا ہوا ہو تو اِس کی اپنی ایک Attraction (یعنی کشش)  ہوتی ہے ۔  عقیدت اور عشق مزید بڑھتا ہے کہ دیکھو میرا  رَبّ سچا ہے ، کھال پر یہ مُقَدَّس نام  کسى بندے نے نہیں لکھا  بلکہ  میرے رَبّ نے لکھا ہے ۔  ہو سکتا ہے قدرتی لکھے ہوئے مُقَدَّس نام کو غیر مسلم دىکھے تو مسلمان ہو جائے ۔

No comments:

Post a Comment