Sharia Problem

جمعہ کی سُنَّتوں میں کیا نیت کریں؟
سُوال:جمعہ کى فرضوں سے پہلے اور فرضوں کے بعد والى سُنَّتوں مىں کیا نیت کى جائے؟
جواب:مُطلقاً سُنَّت کى نیت کریں گے تو بھی نماز  ہو جائے گى۔ اگر  ىہ کہا کہ جمعہ کى سُنَّتِ قبلیہ پڑھ رہا ہوں یا سُنَّتِ بعدیہ پڑھ رہا ہوں جب بھی صحیح ہے۔ قبلیہ کا معنىٰ پہلے والى اوربعدیہ کا معنىٰ بعد والى سنتیں ہیں۔ قبلیہ اور بعدیہ کے اَلفاظ کہنا ضَرورى نہیں ہیں،صِرف سُنَّت کہہ دیا تو بھی کافى ہے۔

No comments:

Post a Comment